سرینگر/ / ریاستی حکومت نے صارفین کو از خود کھانڈ پر رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولیات ترجیجی فہرست میں شامل صارفین کو ہی دیا جائے گی۔سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران رسدات ،خوراک اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار حسین نے کہا کہ یکم پریل سے مرکزی سرکار نے کھانڈ پر سبسڈی یا رعایت ختم کی ہے،تاہم جموں کشمیر میں مخلوط سرکار صارفین کو کھانڈ پر رعایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بے شک ریاست کے خزانہ عامرہ پر اضافی بوجھ پرے گا،تاہم75لاکھ کے قریب صارفین جو ترجیجی فہرست میں شامل ہیں،کو رعایتی قیمتوں پر کھانڈ دیا جائے گا۔اس سے قبل سدات ،خوراک اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار حسین نے ماہ رمضان مے مہینہ میں کنبوں کو ایک کلو اجافی کھانڈ فرہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔