کھاد کے 133نمونے حاصل

Mir Ajaz
2 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//پرنسپل سیکرٹر ی محکمہ زرعی پیداوارشیلندر کمار نے کل محکمہ زراعت کے اَنفورسمنٹ وِنگ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ افسروںکی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اِس علاقے کی کسان کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سال 2024-25 ء کی تاریخ تک کھاد کے لئے 133 نمونے لئے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 ء کے لئے 835 کھاد کے نمونے لئے گئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران کیڑے مار ادویات ایکٹ، فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کی تمام دفعات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ محکمہ کے ایکسٹینشن وِنگ کے افسران کے ساتھ قریبی تال میل میں رہیں تاکہ محکمے کے مجموعی کام کاج میں مؤثر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔شیلندر کمار نے کاشتکاروں اور کسانوں کو معیاری کیڑے مار اَدویات، کھادوں اور دیگر معلومات کی آسانی سے تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ قانون نافذ کرنے والے ونگ کا بنیادی مقصد علاقے کی کاشتکار کمیونٹی کو مناسب سیل آئوٹ لیٹس کے ذریعے معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت کشمیر، ڈائریکٹرلأ اَنفورسمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر لأ انفورسمنٹ، پلانٹ پروٹیکشن آفیسر کشمیر، ڈسٹرکٹ لأ انفورسمنٹ افسران اور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اُنہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کاشتکاروں کو وقت وقت پر زرعی معلومات بہم پہنچائیں اور زمینی سطح پر سرگرم رہیں۔

Share This Article