جموں//گورنر اِنتظامیہ نے جموں اینڈ کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ کے آف ڈائریکٹرس کی تشکیل نو اور وائس چیئرپرسن اور دیگر ممبران کی تعیناتی کو منظوری دی ہے ۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق ڈائرکٹر حنا شفیع بٹ بورڈ کی نائب چیئرپرسن ہوں گی جبکہ سنجیو کمار من موترا ، امتیاز احمد ، راجیش گپتا ، فاروق امین ، رویندر سنگھ ، غلام محی الدین ، منشی مظفر حسین ، مشتاق احمد قریشی اور راجیش کمار بخشی اس کے ممبران ہوں گے۔