جموں//حکومت نے جے اینڈ کے کھادی ولیج اینڈ انڈسٹریز بورڈ کی طرف سے مختلف اسامیاں پُر کرنے کے سلسلے میں کی گئی سلیکشن میں انکوائری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔اس سلسلے میں ایک حکمنامے کے مطابق محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئیل کمیٹی کے چیئرمین جبکہ صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر پون کوتوال اور تعلیم کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی اُن شکایات کے بارے میں تحقیقات عمل میں لائی گی جو بورڈ کی طرف سے مختلف اسامیوں کو پُر کرنے کے سلسلے میں مبینہ طور دھاندلیوں سے متعلق شکایات حکومت کو موصول ہوئیں۔کمیٹی اپنا حتمی رِپورٹ ایک مہینے کے اندر پیش کرے گی۔