سرینگر// پی ڈی پی کے نائب صدرسرتاج مدنی کے بیٹے نے رضا کارانہ طور پر کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں بطورایگزیکٹوآفیسر کی نوکری چھوڑ دی۔اس دوران وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے احکامات صادرکردئیے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے مذکورہ بورڈمیںحالیہ تقرریوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ریاستی چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کوواضح ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں حالیہ تقرریوں کی چھان بین کرکے اسبات کاپتہ لگائیں کہ کیاکوئی بے ضابطگی یاطرفداری ہوئی ہے کہ نہیں ۔اس دوران ایک اورپیش رفت کے تحت مذکورہ بورڈمیں بطوراگزیکٹوآفیسر منتخب ہوئے سرتاج مدنی کے فرزندسیدآروت مدنی نے اس ملازمت سے رضاکارانہ طورسبکدوش ہونے کافیصلہ لیاہے۔پی ڈی پی ترجمان رفیع احمدمیرنے اسکاخلاصہ کرتے ہوئے بتایاکہ آروت مدنی نے ریاستی کھادی اینڈولیج انڈسٹری بورڈمیں بطورایگزیکٹوآفیسرتعینات کئے جانے کے آرڈرکولینے سے انکارکردیا ہے۔