Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

کھادوں کا بے جااستعمال ! | زمین کے نامیاتی مادے کے لئے نقصان دہ

Towseef
Last updated: September 3, 2024 11:36 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

مشورے

فضل حسین

ہر ملک کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار زراعت پرہوتا ہے لیکن اکثر اس شعبہ کے ساتھ نارواکرتے رہتے ہیں۔ کاشتکار یہ سمجھتا ہے کہ اس کا کام صرف کیمیائی کھادوں اور زہریلی سپرے کا استعمال کر کے فصل تیار کر نا ہے اور گورنمنٹ کا کام اس کی فصل ٹھیک ریٹ پر خریدتا ہے۔ حالانکہ اس سوچ کو مدنظر رکھ کر وہ متواتر خسارے میں جارہے ہیں، اُن کوجاننا چاہیے کہ سارے کام حکومت کے نہیں بلکہ انہیں خود بھی بہت کچھ کرنا ہوتا ہے۔ چھوٹے چھوٹے تجربات سے ناصرف وہ کیمیائی کھادوں اور زہریلی سپرے سے جان چھڑا سکتا ہے بلکہ وہ اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے۔اخراجات کم اورزمین کی طبعی عمر بڑھ سکتی ہے۔ سب سے بڑھ کر صحت مند اور زیادہ پیداوار حاصل کر سکتا ہے۔ان چیزوں کا نہ تو ہمارے کاشتکار کو پتہ، نہ ہی حکومتی ادارے کاشتکاروں کو مناسب طریقے پرخاطر خواہ تربیت دے رہے ہیں۔ کاشتکار کا فرض ہے کہ جدید ذرائع ابلاغ مثلاً پریس اور الیکٹرانک میڈیا کی طرف خاص توجہ دے۔ملک کی ترقی کیلئے جہاں انڈسٹری ضروری ہے وہیں زراعت بھی بہت اہم ہے۔ حکومت کے ساتھ ہماری کاشتکار برادری کا حق بنتا ہے کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوارکریں کیونکہ آبادی بڑھنے سے زرعی رقبہ کم ہورہا ہے، ضروریات بڑھ رہی ہیں۔ہمیں اپنے وسائل کے اندر رہ کر اپنے مسائل خود حل کرنے ہوں گے ۔ اس کا واحد حل جدید اور آرگینک زراعت ہے ورنہ نہ صرف ملک و معاشرے کی ترقی رک جائے گئی بلکہ ہم اپنی آنے والے نسل کو مقروض در مقروض چھوڑجائیں گے ۔اگر دھان کی کٹائی مکمل ہوچکی ہو تو آپ نے دھان کی فصل کے بقایا جات کو آگ ہر گز نہیں لگانی کیونکہ آپکو شاید پتہ نہ ہو کہ آگ لگانے سے کتنا نقصان ہو رہا ہے۔ آگ لگانے سے زمین کے مسام جل جاتے ہیں۔ زمین کی جلد جل جاتی ہے۔ زمین کے اندر مہربان کیڑے جل کر مر جاتے ہیں۔ آگ لگانے سے آدھی بوری کے برابر فاسفورس آدھی بوری نائٹروجن قریباً آدھی بوری پوٹاش جلا دیتے ہیں ۔ صرف راکھ سے 10فیصد پوٹاش ملتی ہے ۔ دھان کی کٹائی کے بعد جب بھی زمین و تر پر آئے تو دو مرتبہ ہل چلائیں پھر 5 کلو گرام یوریا کھاد کا چھٹہ کرکے روٹا ویٹ کردیں ۔ پھر جو بھی آپ کا جی جاہے فصل کاشت کریں ،اگر اس کے علاوہ بھی اور کوئی اچھا طریقہ ہو تو آپ ضرور کرسکتے ہیں ۔ مقصد صرف یہی ہے کہ فصل کے بقایا جات کو آگ ہر گز نہیں لگانی۔ یہ زمین کا حق ہے جو اس کو آپ نے واپس لوٹانا ہے ۔ اس میں نامیاتی مادہ جو سبز کھاد کی صورت میں زمین کو ملے گا۔ بڑی فصل گند م کی ہے اور ہماری عوام کی مرغوب خوراک گندم ہی ہے۔ ہماری زمین اور آب و ہوا گند م کیلئے بہت موافق ہیں لاکھوں ایکڑ پر گندم کاشت کی جاتی ہے۔ گندم کی کاشت سے پہلے زمین کا تجزیہ کرائیں، اس کو ہم پانی اور مٹی کا تجزیہ کہتے ہیں ۔تقریباً محکمہ زراعت کی ہر ضلع میں لیبارٹری ہوتی ہے جن سے مشاورت کرکےاستفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے،اُن کی ہی ٹیسٹنگ کے بعد پتہ چل جائے گا کہ زمین اساسی ہے یا تیزابی ، دوسرے لفظوں میں اگر آپ کی زمین کا PHPلیول 8سے زیادہ ہے تو بطور فاسفورس آپ DAPسے پرہیز کریں بلکہ بطور فاسفورس آپ نائٹروفاس ، TSPیا SSP استعمال کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ بطورنائٹروجن بھی یوریا کے بجائے امونیم سلفیٹ استعمال کریں ۔گندم کاشت کرنے سے پہلے زرعی ماہرین سے سیڈز کے بارے میں مشاورت ضرور کریں کیونکہ گندم کا ہر بیج ہر زمین کیلئے بہتر نہیں ہوتا ۔ مثال کے طور پر ہلکی میرا زمین میں بڑی قدآور ورائٹی موزوں سمجھی جاتی ہے۔ لہٰذا زمین کی مناسب ورائٹی کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ گندم کی کاشت میںآدھا کلوگرام برسیم کا بیج چھٹہ کریں کیونکہ کھادوں کا استعمال بطور فولیئر کریںچھٹہ سسٹم سے پرہیز کریں۔ چھٹہ کرنے سے 50فیصد نائٹروجن اُڑ جاتی ہے ۔ صرف 50فیصد پودے کو ملتی ہے۔فضا کے اوپر 36فیصد نائٹروجن فی ایکڑ موجود ہے ۔ گندم کاشت کرتے وقت اس طریقہ کار کو خاص طور پر مدنظر رکھیں کہ آپ کی فصل کے اندر ہوا کا گذر بھی آسانی سے ہوجائے ۔ ان چھوٹے چھوٹے مسائل پر اگر کاشتکار توجہ دے تو بہت سے مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے ۔ پیداوار میں اضافہ ہوگا اور اخراجات بھی کم ہوجائیں گے۔

دیگر فصلوں کی طرح کماد کی بھی فصل سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہےبشرطیکہ وہ زراعت کے ماہرین سے مشورہ لیں ۔بعض علاقوں میں گنے کی کٹائی کے بعد گنے کی کھوری کو ہر گز آگ نہ لگائیں۔ دھان اور گندم کی طرح اس میں بھی فاسفورس ، نائٹروجن اور پوٹاش (اجزائے کبیرہ) کافی تعداد میں موجود ہیں ۔ کٹائی کے بعد اس کی کھوری کو فصل کے اندر بکھیر کر اس کو 20کلوگرام یوریا کھاد پانی 200لیٹر اور گندم دھک کا تیزاب 10کلوگرام فی ایکڑ مکس کر کے فلڈ کریں ۔ پھر دوسرے پانی پر یوریا 20کلوگرام پانی 200لیٹر اور گڑ کا شیرہ 10کلوگرام ملا کر فی ایکڑ فلڈ کریں ۔ایک ماہ کے اندر کماد کی ساری کھوری ڈی کمپوزڈ ہوکر پھر کھاد بن جائے گی ۔ پانی کی کھپت بھی کم ہوگی اور آئندہ سال پیداور بھی میں بھی اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔دھڑا دھڑ کیمیائی کھادیں استعمال کرنے سے ہماری زمین کے اندر نامیاتی مادہ قریباً 0.50سے لے کر 0.80رہ جاتا ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہماری پیداواردن بہ دن گھٹ جاتی ہے۔جب تک ہم آرگینک کھاد پر نہیں آئیں گے اس وقت تک ہماری زمین زرخیزی کی طرف واپس نہیں آئے گی ۔ آرگینک کھاد سے ہی پودوں کو متوازن خوراک ملتی ہے اور زمین کی عمر بڑھتی ہے ۔ پیداوار میں بھی دو گنا اضافہ ہوتا ہے اور کوالٹی اور مقدار کا بھی خاص فرق پڑتا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
انسدادِ بدعوانی بیورو کی کارروائی، جے ڈی اےملازم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تازہ ترین
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر

Related

مضامین

ایمان، دل کی زمین پر اُگنے والی مقدس فصل ہے روشنی

July 17, 2025
مضامین

انسان کی بے ثباتی اور اس کی غفلت فہم و فراست

July 17, 2025
مضامین

حسد کا جذبہ زندگی تباہ کردیتا ہے فکر وفہم

July 17, 2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دورِ حاضر میں انسان کی حُرمت دیدو شنید

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?