سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں سنیچر کو ایک جواں سال خاتون اپنے کمسن بیٹے سمیت مردہ پائی گئی۔ یہ واقعہ صوف شالی گاوں میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ماں بیٹے کو گھر کے اندر صبح سویرے مردہ پایا گیا۔مہلوکین کی شناخت 23سالہ عشرت جان زوجہ شبیر احمد نہر اور اس کے دو سالہ بیٹے مصعب کے طور کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔