سرینگر/جنوبی کشمیر کے ککر ناگ علاقے میں سنیچر کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
یہ واقعہ ٹینگہ پونہ نامی گائوں میں پیش آیا جہاں فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جونہی فورسز کی تلاشی جاری تھی تو چھپے جنگجوئوں نے اُن پر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گائوں کا محاصرہ مزید سخت کردیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔