سرینگر//حکام نے ہفتہ کو وادی کشمیر میں پندرہ اگست تقریبات کے پیش نظر موبائل انٹر نیٹ سروسز کو معطل کردیا۔تاہم مذکورہ سروسز کو بعد میں بحال کیا گیا۔
موبائل انٹر نیٹ سروسز، جو ایک سال کے زیادہ عرصہ سے ٹو جی تک محدود ہیں، کو صبح چھ بجے معطل کرکے دوپہر کے آس پاس بحال کیا گیا۔
وادی کشمیر میں 15اگست کے روز انٹر نیٹ اور ایس ایم ایس سروسز کی معطلی کی روایت کئی برس سے جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسا حفاظتی صورتحال کے پیش نظر کیا جاتا ہے۔