سرینگر// سینئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ ملک میں کچھ لوگ کشمیر کو ہندوستان کا حصہ مانتے لیکن کشمیریوں کو ہندوستان کا حصہ نہیں مانتے ہیں۔ میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے کی طرف سے کشمیریوں کے بائیکاٹ کال کی حمایت کرنے کے بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، ہم کشمیر کو ہندوستان کاحصہ مانتے ہیں لیکن کشمیریوں کو نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے سردار سروور ڈیم میں قائم سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 182 فٹ طویل قامت اتحاد مجسمہ میگھالیہ کے گورنر اور دوسرے ان لوگوں کو دیکھ رہا ہے جو یہ سوچ رہے ہیں کہ کشمیریوں کو ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔