اجزاء: دودھ تین لیٹر،بادام پستہ1/2 کپ، چھوہار ے ایک کپ(چھوہاروں کو رات بھر بھگو کر آدھا لیٹر دودھ اور ایک چائے کا چمچ چینی میں اتنا پکا لیں کہ اچھی طرح گل جائیں) ، سویاں ایک کپ،چینی1/4کپ،الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن،زعفران ایک چْٹکی،گھی دو کھانے کے چمچ
ترکیب: ایک پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور الائچی پائوڈڑ ڈال دیں۔جب الائچی کی خوشبو آنے لگے تو سویاں ڈال کر ہلکا سا بھو ن لیں اور چولہے سے اْتار لیں۔اب دوسر ے پین میں دودھ ڈال کر پکنے کے لیے رکھیں،جب دیکھیں کہ دودھ آدھا رہ گیا ہے تو فرائی کی ہوئی سویاں ڈال کر ایک منٹ پکائیں،پھر چینی،کنڈینسڈ ملک،آدھا بادام ،پستہ اور زعفران ڈال کر مکس کریں اور اتنا پکائیں کہ آمیزہ تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے۔ڈش میں ڈال کر پکے ہوئے چھوہارے بھی ڈال دیں اور اوپر باقی کٹے ہوئے بادام،پستہ کے ساتھ سجا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔چاہیں تو ٹھنڈا کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔
لذت بھرے شامی کباب
اجزاء : گائے کا بو ن لیس گوشت1/2کلو،باریک کٹی ہوئی ادرک ایک کھانے کا چمچ،لال مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، ثابت لال مرچیں پندرہ عدد،انڈہ ایک عدد،سبز دھنیا دو کھانے کے چمچ،باریک چاپڈ پیاز ایک عدد،لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،گر م مصالحہ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد، نمک حسب ذائقہ،تیل فرائی کے لیے،برائون پیاز دو کھانے کے چمچ،چنے کی دال125گرام،چھوٹا آلو ایک عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،سبز مرچیں تین عدد،پانی دو کپ،پودینہ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب: ایک پین میں گوشت،پانی،ادرک لہسن،زیرہ،ثابت لال مرچیں ،آلو،لال مرچ پائوڈر،پیاز اور چنے کی دال(پکانے سے پہلے گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو دیں)ڈال کرہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ دال گل جائے اور پانی خشک ہو جائے۔پانی مکمل خشک ہونے سے پہلے نمک بھی ڈا ل دیں،اور پھر چاپر میں ڈال کراچھی طرح پیس لیں۔اب کسی بڑے برتن میں ڈال کر باریک کٹی سبز مرچیں،پودینہ،سبز دھنیا،باریک چاپڈ پیاز،برائو ن پیاز،ادرک،گر م مصالحہ پائوڈر اور ایک انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔کباب بنا کر تھوڑے سے تیل میں دونوں سائیڈوں سے فرائی کر لیں۔مزیدار کباب کھانے کے لیے پیش کریں۔
سپیشل گولا کباب کڑاہی
اجزا: قیمہ آدھا کلو،ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،بھنا ہوا بیسن دو کھانے کے چمچ،پسی مرچ ایک چائے کا چمچ،لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ،(کڑاہی بنانے کے لیے)پسی ہوئی پیاز آدھا کپ،پسے ہوئے ٹماٹر ایک کپ،لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،کٹی مرچ ایک کھانے کا چمچ،کتا ہوا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ،کٹی ہوئی ہری مرچ ایک چئاے کا چمچ،تیل ایک چوتھائی کپ
ترکیب: کباب بنانے کے تمام اجزاء ملا کر مشین میں پیس لیں اور آخر میں بیسن ملا کرکبا ب بنا لیں۔نان سٹک فرائی پین میں درمیانی آنچ پر تلنے کے بعد الگ رکھ لیں۔کڑاہی کا مصالحہ تیار کرنے کے لیے تیل گرم کریں۔پہلے پیاز ڈالیں،تھوڑی دیر بھوننے کے بعد ٹماٹر اور تمام مصالحے ملا کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔جب پانی خشک ہو جائے تو تیار کیے ہوئے کباب ڈال کر دم پر رکھیں۔آخر میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے نان کے ساتھ پیش کریں۔