جموں//مبارک منڈی کمپلیکس کے تعلق سے آج جموں میں ہاؤس کمیٹی کی ایک مشترکہ میٹنگ قانون ساز کونسل کے ممبر سجاد احمد کچلو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ارکان قانون سازیہ جی این مونگا، سریندر کمار چودھری، وکرما آدتیہ سنگھ، صوفی یوسف، اعجاز احمد خان، پون کمار گپتا اور اشوک کھجوریہ نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس سے جڑے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کمپلیکس میں بار بار رونما ہوئی آگ کی واردات اور اس حوالے سے درج کئے گئے ایف آئی آر سے متعلق تفاصیل پیش کریں۔ اس کے علاوہ مبارک منڈی ہیری ٹیج سوسائٹی، اس کی رجسٹریشن اور اس کے کام کاج، مالیات اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے توش خانہ مبارک منڈی کمپلیکس سے منتقل کی گئی اشیاء اور تواریخی چبوتر ا منہدم کرنے کی وجوہات کے بارے میں بھی تفاصیل حاصل کی گئیں۔کمیٹی نے ایم ایل سی رمیش اروڑہ کے بیٹے سادھیا اروڑہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس بارے میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔