نئی دہلی/ہندستان کے پہلے عالمی کپ فاتح کپتان کپَل دیو کا موم سے بنا پتلا دہلی میں واقع میڈم تسا¶ میوزیم میں لگایا جائے گا۔میڈم تسا¶ میوزیم دہلی نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ کھیل دنیا کے دیگر اہم کھلاڑیوں کے ساتھ کپِل کا یہ موم کا پتلا لگے گا۔ہندستان میں کھیل کے شائقین کے درمیان سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والے کپِل کی مقبولیت نے انہیں اس باوقار میوزیم کے لئے ناقابل تردید پسند بنا دیا تھا۔کرکٹ کے آل را¶نڈ کھلاڑی اور ملک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کپِل نے 1983 میں تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا تھا، جب ہندوستان نے ان کی قیادت میں پہلی بار عالمی کپ جیتا تھا۔ کپِل کو اس شاندار کارکردگی کے لئے سال 2002 میں کرکٹ کی بائبل کہے جانے والے وزڈن سے "انڈین کرکٹر آف دی سنچری" کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔