عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ //کپواڑہ میں پولیس نے لڑکیوں کے لیے ایک کاسکو کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ضلع پولیس کپواڑہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا مقصد پولیس شہدا کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنا ہے جبکہ کھیلوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینا اور دوستانہ مقابلے کے ذریعے کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔افتتاحی میچ میں ہلمت پورہ کرکٹ کلب کا مقابلہ ڈبلیو سی سی کپواڑہ سے ایک دلچسپ مقابلے میں ہوا۔ ڈبلیو سی سی کپوارہ نے شاندار آل رانئوڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخالفین کو 46 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔