کپواڑہ//سرحدی تحصیل کرالہ پورہ کپوارہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک بزرگ خاتون نالہ ہد میں ڈوب کر غرقآب ہو گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک بزرگ خاتون تاجہ بیگم زوجہ خضر محمد ملک نالہ ہد کے کنارے سے گزرتی تھی کہ اچانک اُس کا اس پیر پھسل گیا اور وہ نالہ میں ڈوب کر غرقآب ہوگئی ۔عینی شاہدین کے مطابق شدید بارشو ں کی وجہ سے نالہ ہد کی سطح آب میں اضافہ ہو گیا تھا۔واقعہ کے بعد کرالہ پورہ میں بزرگ خاتون کی لاش کو نکالنے کیلئے کاروائی شروع کی تاہم بڑی محنت کے بعد مقامی لوگو ں نے تاجہ کی لاش کو آدھا کلو میٹر دور نالہ سے بر آ مد کیا ۔