کپوارہ// ضلع کپوارہ کے ہلمت پورہ کے غریب کنبہ پر ایک مہینے میں اس وقت دوسری پر قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب ایک ایس پی اوکے بیٹے کی لٹکتی لاش کو مقامی جنگل میں پایا گیا جس کے نتیجے میں وہا ں سنسنی پھیل گئی ۔آرم باغ ہلمت پورہ کے20سالہ نوجوان آصف احمد پیر کو پھانسی دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس کنبہ کی ایک شادی شدہ لڑکی کی سسرال میں پر اسرار موت ہوئی ۔ کپوارہ قصبہ سے 4کلو میٹر دور آرم باغ ہلمت پورہ میں بدھ کواس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مقامی نوجوان کی لاش کو مقامی جنگل میں درخت سے لٹکتی دیکھی گئی جس کی شناخت آصف احمد پیر ولد عبد الا حد پیر کے بطور ہوئی اور اس کے والد پولیس میں بحیثیت ایس پی او کام کر رہا ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے 20سال آصف احمد پیر منگل کی شام کوگھر سے نکلا اور رات گئے دیر واپس نہیںلو ٹا جس کی وجہ سے لو احقین میں سخت تشویش پھیل گئی اور رات بھر مذکورہ نوجوان کی تلاش جاری تھی ۔بدھ کو علاقہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی لوگو ں نے آصف کی لاش کو نزدیکی جنگل آرم باغ وائن میں ایک درخت سے لٹکی پائی گئی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کو واقعہ سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کیا ۔لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ آصف کی پر اسرارموت کی تحقیقات ہونی چاہئے اور اس کے پھانسی دینے والو ں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔پولیس نے واقعہ کی نسبت مرگہ مشتبہ(174)کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ ہلمت پورہ کا یہ غریب کنبہ ابھی اپنے بیٹی کی جدائی میں نڈھال تھے کہ ایک اور واقعہ پیش آیا ۔