عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر فشریز اے ایم ٹاک نے جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز (نارتھ) غلام محی الدین وانی کے ساتھ ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینے، مالی امداد تقسیم کرنے اور آبی زراعت کے جدید طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ضلع کپوارہ کا ایک جامع دورہ کیا۔انہوں نے روزی روٹی اور غذائی امداد کے لیے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (PMMSY) کے تحت ماہی گیر وں میں 21 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے ہیں۔ PMMSY کے تحت زندہ مچھلی فروخت کرنے والے مراکز کے قیام کے لیے مستحقین کو 32لاکھ کے چیک فراہم کیے گئے۔شلورہ میں کارپ فش فارم میں انہوں نے نئے قائم کارپ تالاب کا معائنہ کیاجبکہ بوہی پورہ میں کارپ فش فارم میںانہوں نے پائیدار اور زیادہ پیداوار والی مچھلی فارم کو فروغ دینے کے لیے ایک ریسرکولیٹری ایکوا کلچر سسٹم کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آبی زراعت کے جدید طریقوں کے قیام کے لیے ایک سروے کیا۔