کپوارہ // گلگام کپوارہ کے 6سالہ کمسن بچے کی لاش4روز بعد گوشی کے مقام پر بر آمد کی گئی ہے۔ تیسری جماعت کا کمسنعمر فاروق سوموارکو پر سرار طور پرلاپتہ ہوگیا تھا جس کے بعد لو احقین نے اس کی کافی تلاش کی لیکن کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔لو احقین نے گزشتہ 3روز سے باتر گام کے مقام پر کپوارہ کرالہ پورہ شاہراہ پر بچے کی پر اسرار گمشدگی کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ جمعرات کو تیسرے روز بھی ہڑتال سے تمام تجارتی سر گرمیا ں ٹھپ ہو کر رہ گئیں ۔جمعرات کی شام گوشی کپوارہ میں بچے کی لاش پائی گئی جسکے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا اور انہوں نے لاش اپنی تحویل میں لی۔بچے کا دایاں بازو کٹا ہوا تھا اور لاش جیسے جلی ہوئی تھی۔پولیس نے ٹھقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران جب بچے کی لاش اسکے لواحقین کے حوالے کی گئی تو گلگام میں کہرام مچ گیا اور پوراے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی۔عمر فاروق 5بہنوںکا اکلوتا بھائی تھا۔