کپوارہ//ایک روز کے وقفے کے بعد سر حدی ضلع کپوارہ میں بدھ کی صبح سے دو بارہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی جبکہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف جمع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سرحدی علاقوں جن میں کرناہ ،کیرن اور مژھل کی سڑکیں بند پڑی ہیں۔ادھر نوگام سیکٹر میں بر فانی تودو ں میں دب جانے والے 2فوجی اہلکار ہنوز لاپتہ ہیں ۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق اگر چی ضلع میں پیر کی صبح سے ہی برف باری اور بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا تاہم منگل کو ضلع میں وقفے و قفے سے برف باری ہوئی ۔بدھ کی صبح سے ہی ضلع بھر میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔معلو م ہوا ہے کہ ضلع کے نستہ چنن گلی پر بدھ کی شام تک 2سے زائد ٖفٹ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ زیڈ گلی پر اڑھائی اور فرکیاں ٹاپ پر دو فٹ کے قریب برف جمع ہوئی ہے ،بھاری برف باری کی وجہ سے چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سرکلی مژھل سڑکیں گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے بند پڑی ہیں اور ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنو ں مسافر ضلع کے مختلف مقامات پر درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔ا س دوران نوگام ہندوارہ علاقہ میں پیر کی شب کو برفانی تو دو ں میں دب جانے والے 20ڈوگرہ کے دو اہلکار ہنوز لاپتہ ہیں ۔فوج کی جانب سے اگرچہ ان کی تلاش جاری ہے تاہم بھاری بارف باری کی وجہ سے کاروائی میں شدید مشکلات پیش آتے ہیں ۔بھاری برف باری کی وجہ سے ضلع کے ہفرڈہ ،تمنہ ،ورنو ،مارسری ،زون ریشی ،بڈنمل ،آوتھ کل سمیت درجنوں علاقوں کی سڑکو ں پر جمع بر ف باری کی وجہ سے گا ڑیو ں کی آمد و رفت میں خلل پڑا گیا ۔