عظمیٰ نیوز سروس
سوپور//سوپور کے بہرام پورہ رفیع آباد علاقے میں منگل کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب ایک 33 سالہ شخص اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے تار کو ٹھیک کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔حکام کے مطابق متوفی کی شناخت بلال احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن بہرام پورہ رفیع آباد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بی این ایس ایس کی دفعہ 194 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھرایک الگ معاملے میںناگا لینڈ کا سمیت ڈب (24)ولدچندن ڈب جو الصفا کالونی میں ملازم/مددگار کے طور پر کام کر رہا تھا، بھی مشتبہ حالت میں پایا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ ایس ڈی پی او سوپور کی قیادت میں پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو طبی قانونی کارروائیوں اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا، جب کہ اس معاملے میں سیکشن 194 بی این ایس ایس کے تحت بھی تفتیش جاری ہے۔ادھرچیوا بانڈی پورہ کے ایک38 سالہ شخص کی عمارت کی پہلی منزل سے گرنے سے موت واقعہ ہو گئی۔عمارت کی پہلی منزل سے گرنے والے شخص کی شناخت جلال دین ولد خیر محمد بٹ ساکن چیوا بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے، ابتدائی طور پر اسے علاج کے لیے کیمونٹی ہیلتھ سینٹر سمبلم نتقل کیا گیا۔تاہم، اس کے زخموں کی شدت کے پیش نظر، اسے جے وی سی اسپتال بمنہ سری نگر ریفر کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس دوران کپوارہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک سرکار ی استانی سڑک کے ایک المناک حادثہ کی شکار ہوگئی ۔نسیمہ بیگم زوجہ فیا ض احمد وانی ساکن ماور کسی کام کے سلسلے میں سرینگر جا رہی تھی کہ ا س دوارن بمنہ علاقہ میں ایک تیز رفتار گا ڑی کیرد میں آکر شدید طور زخمی ہوئی ۔موقع پر موجود لوگو ں نے اگرچہ خون میں لت پت نسیمہ کو اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔نسیمہ کی لاش کو جن ان کے آبائی گائو ں ماور ہندوارہ پہنچایا گیا تو وہ کہرام مچ گیا ۔