سرینگر // خانیار سرینگر میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک کار سوار کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق منور آباد خانیار میں رات گئے ایک کار سوار کہیں جارہا تھا تو اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوا۔ اسکی شناخت عبدالاحد گنائی ولد غلام احمدساکن لال پورہ لولاب کپوارہ کے طور پر کی گئی ہے۔