اشرف چراغ +عازم جان
کپوارہ/بانڈی پورہ// کپوارہ کے مقام شاہ ولی درگمولہ علاقہ میں اخروٹ کے درخت سے ایک شہری گر کر لقمہ اجل بن گیا جس کے نتیجے میں پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح کو محمد اکبر میر ولد غلام نبی میر ساکن مقام شاہ ولی درگمولہ ایک اخروٹ کے درخت پر اخرو ٹ تو ڑنے کی سلسلے میں درخت پر چڑھ گیا جہا ں وہ گر کر شدید طور زخمی ہوئے ۔مقامی لوگو ں نے انہیں زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال کپوارہ میں دا خل کیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔مہلوک کیلاش کو جب ان کے آبائی گائو ں مقام شاہ ولی پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔ادھربانڈی پورہ ضلع کے بانیاری علاقہ میں دریائے جہلم سے فردوس احمد میر ساکن حاجن کی لاش برآمد کی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے فردوس احمد میر 11ستمبر سے لاپتہ تھا ،کل جوہی اس کی لاش قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد حاجن پہنچائی گئی تو بستی میں کہرام مچ گیا ہے ۔اس دوران احتجاج بھی کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حادثے کی اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں ۔2روز قبل ہی بانیاری گاؤں میں ایک ہفتہ قبل دریائے جہلم میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایک 25 سالہ نوجوان کی لاش لنکریش پورہ علاقہ کے قریب ولر جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔25سالہ عامر احمد ڈار، ایک اور شخص کیساتھ ایک ہفتہ قبل دریائے جہلم اس وقت ڈوب گئے جب جہلم میں ریت نکالتے ہوئے ان کی کشتی الٹ گئی تھی۔