سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک سوموار کو ایک بارودی دھماکے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ کنٹرول لائن پر کیرن سیکٹرکے نزدیک جمگنڈ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بارودی دھماکے کی زد میں آکر فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
حکام کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کو درگہ مولہ میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی اہلکار کی شناخت بھوپن چتری کے طور ہوئی ہے۔