سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔
یہ واقعہ ضلع کے مژھل علاقے میں پیش آگیا۔
سرکاری حکام نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی افواج نے بھی اس کا جواب دیا۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ دونوں طرف کی افواج نے مژھل علاقے میں رنگ پائین،تانترے اور خان بستی مقامات پر ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔
ذرائع نے کہا کہ آخری اطلاعات ملنے تک گولیوں کا تبادلہ جاری تھا ۔