سرینگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اتوار کو طرفین کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں حد متارکہ کے اس پار ایک چار سالہ بچہ سمیت تین عام شہری ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے اتوار کو چار بجے کے قریب کپوارہ میں ایل او سی پر شدید فائرنگ اور مارٹر شیلنگ شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے داغے جانے والے کچھ مارٹر شیل چوکی بل اور ہندوارہ کے سرحدی علاقوں میں گر کر پھٹ گئے جس کے نتیجے میں چھ عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں ایک بچہ سمیت تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔