عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ//شہری ترقی اور جامع ترقی کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، میونسپل کونسل کپوارہ نے سومو سٹینڈ لولاب کے قریب تقریباً 7 کنال سرکاری اراضی میںچھاپڑی فروشوں کی منتقلی اور بحالی کا کام شروع کیا ہے۔اس پہل میں سڑکوں پر دکانداروں کو نامزد زونوں میں منتقل کرکے بازار کی سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ اقدام ہموار ٹریفک کے ساتھ ساتھ موثر اور ہم آہنگ شہر کا منظر تیار کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے چھاپڑی فروشوں کی روزی روٹی کی حفاظت ،معاشی مفادات کے تحفظ اور ہموار تبدیلی کے لیے مدد فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں۔اس اقدام کو لوگوںکی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ تبدیلی سے دکانداروں اور مجموعی شہری منظر نامے دونوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔