کپوارہ//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کپوارہ کے پہا ڑوں پر تازہ برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں ضلع کے سرحدی علاقوں کو جانے والی شاہرائو ں کو گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے بند کیا گیا ۔ بدھ کی صبح سے ہی ضلع میں ہلکی بارشو ںاور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ۔ نستہ ژھن گلی (سادھنا ٹاپ ) پر 6،فرکیاں گلی پر 4اور مژھل کی زیڈ گلی پر 8انچ تازہ باف ریکارڈ کی گئی ۔برف باری کے نتیجے میں چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سر کلی مژھل شاہرائو ں کو گا ڑیو ں کی آ مد ورفت کے لئے بند کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کپوارہ کے سرحدی علاقوں میں بر فانی تودوں کے گر آنے کا خطرہ رہتا ہے اور ان سڑکو ں پر جمع برف باری کے نتیجے میں شاہرائو ں کو گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے لئے بند کیا گیا ۔