اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے طوتی گنڈ گائوں میں ایک دھماکہ کے بعد چار لڑکے زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سہ پہر کے قریب بچوں کا ایک گروپ کھلے میدان میں کرکٹ کھیل رہا تھے ۔ زخمیوں کی شناخت عزیر طاہر، ساجد رشید صوفی،حازم شبیر بیگ اور زیان طاہر بٹ ساکنان طو تی گنڈ کولنگام کے طورہوئی ۔ چاروں زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت اور وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔