کپوارہ//وادی میں موئے تراشی کے جاری واقعات سے پیدا شدہ خوف و دہشت کے ما حول اور ان واقعات میں آ ئے روز اضافہ پر کپوارہ میں وکلاء برادری نے سنیچر کوعدالت کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی وکلاء نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور گرفتار کیا جائے ۔ بار ایسوسی ایشن کپوارہ کے بینر تلے احتجاج کرتے ہوئے وکلاء نے کہا کہ اب وادی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے اور ریاستی حکومت گیسو تراشنے کے واقعات کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔بارایسوسی ایشن نے سوپور کپوارہ شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات پر فوری طور قابو پانے کی ضرورت ہے ۔احتجاجی وکلاء نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔اس دوران کپوارہ عدالت میں کام کاج بری طرح متا ثر ہوا ۔