عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ//ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری ڈاکٹر پرویندر سنگھ نے کل کپوارہ کا دورہ کیااورمحکمانہ سرگرمیوں اور اسکیموں کی پیشرفت کا جامع جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر نے 21ویں لائیو سٹاک شماری کاای افتتاح کیا جو کہ ضلع کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر انتظار امین مخدومی دورہ کے دوران ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر نے ہندوارہ کا بھی دورہ کیا اورنئے آپریشنل ایل ڈی او کمپلیکس کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ اہلکاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے بھارت پشودھن ایپ پر بروقت اور درست ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ڈائریکٹر نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تمام سرکاری سکیموں میں سنترپتی حاصل کریں اور چاف کٹر کا استعمال، تجارتی پولٹری فارمز، ہائیڈروپونک یونٹس، اور راشن کے توازن کو بہتر بنانے جیسے اختراعی طریقوں کو اپنانے کو فروغ دیں۔ انہوں نے دودھ کی ریکارڈنگ کے اعداد و شمار کو بڑھانے اور ان اقدامات میں پشو ساکھیوں کی فعال شمولیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔