سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں جمعرات کو ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین فوجی اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ حادثہ کپوارہ قصبہ سے25کلو میٹر دوربری بہک میں پیش آیا۔
اس حادثے میںایک مزدور جس کی شناخت دولت حسین ولد امردین ساکن مرساری کے طور ہوئی، موقع پر ہی جاں جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جن کی شناخت صوبیدار این ایس نمبلکر، حوالدار ایس پی سنپ اور سپاہی سولے چندرکانت کے طور ہوئی ہے ۔زخمی اہلکاروں کو درگمولہ میں قائم فوجی اسپتال لیجایا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے مزدوروں میں نوید احمد خان،جاوید احمد خان، اشفاق احمد خان ساکنان مارساری اور ارشاد احمد کٹاریہ ساکن تومنہ شامل ہیں جنہیں پہلے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ اور بعد میں ضلع اسپتال ہنداورہ لیجایا گیا۔