عظمیٰ نیوز سروس
کپوارہ//ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی صدارت میں منگل کوضلعی سطح کی کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی (ڈی سی ڈی سی)کی میٹنگ میںکوآپریٹو محکمہ کی مجموعی کارکردگی اور کامیابیوں سے آگاہ کیا گیا۔میٹنگ میں غیر فعال کوآپریٹو سوسائٹیوں کے احیا پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے اور JKMPCL کی چھتری تلے دودھ کوآپریٹیو میں ایک خاموش انقلاب برپا کر رہا ہے جس کا مقصد دیہی معیشت کو مضبوط کرنا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز)اور فارمر پروڈیوسر یونٹس (ایف پی یو)دیہی صنعت کاری اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں۔میٹنگ کے دوران کمیٹی نے ایم پی سی ایس کانٹھ پورہ میں بیکری یونٹ کے قیام کے لیے ایف پی یو کے قیام کی منظوری دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کئے کہ سوگام سپر بازار کو جلد سے جلد چلانے کے لیے ایگزیکٹیو ایجنسی کے ساتھ تال میل، کوآپریٹو سپر بازار کپوارہ میں مناسب قیمت کی دکانوں کو فعال بنانا، سپر بازار کے احاطے میں این آر ایل ایم سے منسلک سوسائیٹیوں کو جگہ فراہم کرنااور کوآپریٹو کو وقت پر پورا کرنے کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کرنا شامل ہے۔