سرینگر/شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں جمعرات کو اُس وقت ایک مزدور جاں بحق ہوگیا اور چار دیگر زخمی ہوگئے جب لنگیٹ علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت کی سیلنگ اچانک گر پڑی۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ عمارت میں مزدور کام پر تھے جب عمارت کی کنکریٹ سیلنگ نیچے آگئی اورکام کرنے والے اُس کے نیچے آ گئے۔
اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، جن میںدو غیر ریاستی مزدور بھی شامل تھے۔
زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں شمس الدین نامی زخمی دم توڑ بیٹھا۔