اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر 2ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔فوج کی چنار کور نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ‘در اندازی کی ممکنہ کوشش کے بارے میںمخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں کمبکڈی ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا’۔انہوں نے کہا ‘مستعد جوانوں نے مشکوک نقل و حمل دیکھی اور اس کو چیلنج کیا جس کے نتیجے میں ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کی’۔ان کا کہنا ہے کہمنگل کی صبح کو فوج نے ملی ٹینٹوں کے خلاف دوبارہ کارروائی شروع کی ۔فوج نے وہا ں چھپے ملی ٹینٹوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیش کش کی تاہم انہوں نے فوج پر اندھا دھند گولیا ں چلائیں جس کے جواب میں فیصلہ کن کارروائی کے دوران 2ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ۔فوج نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔