سرینگر//دفاعی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ شمالی ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بناتے ہوئے فوج نے 5جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا جبکہ اس آپریشن کے دوران1فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں در اندازی مخالف آپریشن کے دوران جن5 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا وہ کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس آپریشن کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک اور 2 دیگرشدید زخمی ہوگئے تھے۔
فوجی ترجمان راجیش کالیا نے کہا کہ علاقے میں موسم خراب ہونے کے نتیجے میں زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ علاقے میں فوج کا آپریشن جاری ہے۔