کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ میں سرحدی حفاظتی فورس کے ایک اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کوگولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
برنواری کپوارہ میں تعینات سپاہی کندن رام، جس کا تعلق 169 بٹالین سے تھا، نے جمعہ کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی ۔
اہلکار کے ساتھیوں نے اسے خون میں لت پت اسپتال لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔