کپوارہ// بیکن حکام نے مقامی مزدوروں سے موسم سرما میں کام لیکر اب انکی چھٹی کردی ہے ۔تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہا نگیر کی بر وقت مداخلت سے محکمہ بیکن کے اعلیٰ آ فیسران نے یقین دہانی لے لی گئی ہے۔چوکی بل ،زون ریشی ،رانگواڑ اور مارسری سے تعلق رکھنے والے درجنو ں مزدرو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ چند ہفتہ پہلے بیکن کے109آ ر سی سی نے انہیں کام سے فا رغ کر کے چھٹی کی اور دو بارہ کام پر آ نے کے لئے منع کیا ۔ان مزدرو ں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی روز ی رو ٹی کمانے کے لئے محکمہ میں دن بھر کام کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے بال بچو ں کی کفالت کرسکیں ۔ان مزدرو ں کا مزید کہنا ہے کہ موسم سرما کے کٹھن مہینوں میں وہ مشکلات حالات میں بیکن کے ساتھ کام کرتے ہیں اور کبھی ان کی مدد کے لئے ان کو رات کے دوران بھی کام پر واپس بلاتے ہیں لیکن اب جبکہ موسم بہار شروع ہو چکا ہے تو محکمہ بیکن نے ان کی جگہ ریاست سے باہر تعلق رکھنے والے مزدرو ں کو کام پر لگایا ہے جو ان کے ساتھ سر اسر نا انصافی ہے ۔ان مزدرو ں کے ایک وفد نے یہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی نو ٹس میں بھی لایا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے فوری طور معاملہ بیکن کے اعلیٰ آفیسران سے اٹھایا اور ان مقامی مزدرو ں کو دوبارہ کام دینے کے لئے کہا تاکہ یہ مزدرو اپنا رو زی رو ٹی کما سکے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان مزدرو ں کو یقین دلایا کہ وہ معمول کے مطابق بیکن میں مزدروری کریں گے اور انہیں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔