سرینگر/کپوارہ کے متعددعلاقوں نے جموں کشمیربنک حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقوں میں اے ٹی ایم نصب کئے جائیں ۔دودون بالا،انور آباد سلکوٹ،جامعہ قدیم،ڈگری کالج بوہی پورہ،جنرل بس اسٹینڈ کے دکانداروں نے کہا کہ انہیں تین کلومیٹر دورتک جاناپڑتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت رقم حاصل کرسکیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دود ون بالا میں تحصیل دفتر،بی ایس این ایل ،شیپ ہسبنڈری،ضلع جیل،فائر اسٹیشن،پولیس اسٹیشن اورڈگری کالج جہاں سینکڑوں طالبعلم زیرتعلیم ہیںلیکن کوئی بھی اے ٹی ایم نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے جے کے بنک چیئرمین سے اپیل کی کہ ان علاقوں میں اے ٹی ایم نصب کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔