سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب فائرنگ کے ایک پراسرار واقعہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بتایا کہ کپوارہ سے صرف 30 سے 33 کلو میٹر دور ایل او سی کے 'انیل پوسٹ' پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گذشتہ شب رات کے قریب ساڑھے دس بجے کچھ مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔
انہوں نے بتایا کہ مشکوک نقل و حرکت کو دیکھتے ہی ایک سنتری نے فائرنگ کی۔
بعد ازاں اہلکار کو زخمی پایا گیا۔