کپوارہ میں ایل او سی پرملی ٹینٹ ہلاک

اشرف چراغ

کپوارہ // سیکورٹی فورسز نے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کردیا ہے۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ مستعد جوانوں نے کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر کے جبڑی گائوں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آپریشن کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مہلوک در انداز کی شناخت اور اس کی تنظیمی وابستگی ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔