کپوارہ //ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ راجیو رنجن اور ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین چو دھری کی صدارت میں اتوار کو محکمہ پولیس ،تعلیم اور بو رڑ حکام کی ایک میٹنگ میں بورڑ امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس مو قعہ پر ضلع کمشنر نے امتحانی عملہ کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی جبکہ ایس ایس پی کپوارہ نے امتحانی مراکز، عملہ اور امتحانی موا د کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کے با رے میں مفصل جانکا ری حا صل کی۔ انہوں نے کہا ’’ یہ ہماری سماجی ذمہ داری ہے کہ اسکولوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نو نہالوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی عملہ امتحان شروع ہونے سے دو گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہنچ جائیںجبکہ سپر انٹنڈنٹوں کو امتحانی مواد حاصل کرنے کیلئے آٹھ بجے حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ۔انہوںنے امتحانی عملہ سے تاکید کی کہ وہ امتحانا ت منعقد کرانے کے دوران اگر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو ان فون نمبرات 252451,252204 اور مو بایل نمبر 7051404938 پر رابطہ قایم کریں۔ضلع کمشنر کپوارہ نے اس موقع پر بتا یا کہ ضلع کے تمام امتحانی مراکز کے ارد گرد دوسو میٹر احاطے میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔