سری نگر/کپوارہ میں اسکول بس سڑک سے لڑھک کر حادثہ کی شکار ہوئی جس دوران بس میں سوار 8طالب علم زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ہری کے مقام پر جمعرات کو اسکول بس کو حادثہ پیش آیا جس دوران گاڑی میں سوار 8طالب علم زخمی ہوئے۔ پولیس بیان کے مطابق نیو شاہین اسکول سے منسلک گاڑی زیر نمبر JK09-1676کو جمعرات کی صبح اُس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی سڑک سے لڑھک کر نزدیکی باغات میں جاگری۔ اس موقعہ پر گاڑی میں سوار 8طالب علم زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق سبھی طلبا خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔