اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ ضلع میں ابھی بھی موسم سرما کے بجلی کٹوتی شیڈول پر عمل در آمد ہو رہا ہے ۔ضلع کے قصبوںسمیت دیہی علاقو ں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال کے نومبر مہینے سے بھاری بجلی کٹوتی شیڈول کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔ضلع کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی وادی کی طرح کپوارہ ضلع میں بھی سرما کا بجلی شیڈول جاری کر کے بھاری پیمانے پر کٹوتی ہوتی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا احساس ہے کہ موسم سرما کے دوران وادی کشمیر میں بجلی کی پیدوار میں کمی آتی ہے لیکن اپریل کے مہینے سے یہا ں کے ندی نالہ اور دریا جوبن پر ہوتے ہیں اور ان میں پانی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے لیکن پورے ضلع میں ابھی تک بڑے پیمانے پر بجلی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ضلع کے قاضی آباد ،لنگیٹ ،ماور ،ہندوارہ ،راجواڑ ،لولاب ،ہایہامہ ،ہلمت پورہ ،ترہگام آورہ ،زرہامہ ،درگمولہ ،رامحال ،چوکی بل ،کرالہ پورہ ،کیرن ،میلیال اور کرناہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے گزشتہ6ماہ کے دوران بجلی کی بھاری کٹوتی کا سامنا کیا لیکن اب بہار بھی آئی اور اس ضلع میں ابھی تک موسم سرما کے بجلی شیڈول کے مطابق صارفین کو بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے ۔ضلع کے متذکرہ علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ موسم سرمامیں اگرچہ پانی کی کمی کے باعث محکمہ کو بجلی سپلائی فراہم کرنے میں دشواریو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب موسم بہار میںبجلی کٹوتی کاکیا جواز ہے ؟لوگو ں نے سر کار سے مطالبہ کیا کہ وہ موسم بہار کو مد نظر رکھتے ہوئے سرما کے بجلی شیڈول کو ختم کر کے نیا بجلی شیڈول مرتب کریں تاکہ صارفین کو مناسب بجلی فراہم کر کے ان کے مشکلات کاازالہ کرنے میں اپنا کردار نبھائیں ۔