کپوارہ//کپوارہ ضلع میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی آ شا ورکرو ں نے اپنی مستقلی کیلئے زور دار احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر سرکار نے ان کے جائز مطالبات فوری طور پورے نہیں کئے تو وہ غیر معینہ عرصہ کے لئے احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔سرحدی ضلع میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں آ شا وکرو ں نے کپوارہ میں ضلع صدر مقام کے باہر پر امن احتجاج کیا ۔احتجاجی آ شا ورکرو ں نے کہا کہ وہ گزشتہ10برسوں کے دوران قلیل اجرت پر کام کررہی ہیں جس سے ان کی ضروریات پورا نہیں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان میں اکثر و بیشتر آ شا ورکر غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے گھرانو ں سے تعلق رکھتی ہیں اور دن رات اپنا کام انجام دیتی ہیں ۔ جمعرات کو کپوارہ میں سینکڑوں آ شا ورکرو ں نے پر امن احتجاج کیا اور بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کو ایک یادداشت پیش کی تاکہ ان کے مطالبات کو وہ حکومت کی نو ٹس میں لائیں ۔آ شا ورکرو ں کی ضلع صدر جبینہ بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ آ شا ورکرو ں کو کم اجرت پر کام کرایا جارہا جو سراسر نا انصافی ہے ۔