اشرف چراغ
کپوارہ// ایک اہم پیش رفت کیں ضلع کنزیومر ڈسیبوٹ ریڈرسل کمیشن نے ایک تاریخی فیصلہ بشیر احمد پیر کے حق می سنایا جو مد مدمادھو کلاروس کا رہائش پذیر ہیں ۔بشیر احمد پیر نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنے پیشہ میں غفلت اور کوتاہی برتنے کا الزام لگایا تھا ۔بشیر احمد پیر نے اگست2024میں کمیشن سے رجو ع کیا تھا اور الزام لگایاکہ محکمہ بجلی ان کے مرحوم والد نظام الدین پیر کو 2016میں انتقال کر گئے کے نام مسلسل بجلی بل زیر نمبر02210026997ہر ماہ سے جاری کرتاآیا ۔شکایت میں یہ بھی درج کیا گیا کہ محکمہ کو اطلاع دینے کے باجود بھی وہ اپنی اس غلطی سے باز نہیں آیا اور لگاتار مرحوم کے نام بجلی بجلی ارسال کرتے تھے ۔شکایت کندہ نے کہا کہ انہو ں نے محکمہ سے درخواست دی تھی کہ وہ میرے مرحوم والد کی اس بل کو منسوخ کرے اور نئے معاہدے کے تحت میرے نام بل ارسال کریں لیکن محکمہ نے نہیں مانا بلکہ اپنی من مانی کے تحت کہا کہ پہلے اپنے مرحوم والد کی بقایا بل کو ادا کریں اور مجھے مجبور کیا اور میں نے کمیشن میں کیس درج کیا ۔جس کے بعد کمیشن نے 4گواہو ں کے حلف نامو ں کے علاوہ مرحوم کی ڈیٹھ سرٹفیکٹ سمیت دیگر دستاویزات کاجائزہ لیا جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ محکمہ اپنا ریکارڈ درست کرنے میں ناکام رہا اور مرنے والے کو اس کے انتقال کے ایک سال تک صارف رہنے دیا جو محکمہ کی ذمہ داریو ں میں سنگین غلطی مانی جاتی ہے ۔کمیشن نے کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ کو ہدایت د ی کہ وہ متوفی کے نام بل جاری کرنا بند کرے اور مقررہ قواعد کے مطابق شکایت کندہ کے نام ایک نیا بجلی معاہدہ رجسٹر کریں جبکہ محکمہ کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ شکایت کندہ کو 20ہزار روپیہ معاوضہ فراہم کریں اور 10ہزار قانونی چارہ جوئی کے طور ادا کرے ۔کمیشن نے محکمہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ مستقبل میں اس طرح کی غلطیو ں کو دھرنے اور تازہ ترین اور درست ریکارڈ برقرار رکھنے کے لئے اصلاحی اقدامات کرے ۔یہ حکم کمیشن کے صدر پیر ذادہ کوثر حسین اور ڈسٹرکٹ کنزیومرڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کپوارہ کی ممبر نائلہ یاسین نے جاری کیا اور محکمہ کو ہدایت د ی کہ وہ 4 ہفتے کے اندر اندر اس حکم نامہ کی تعمیل کرے۔انہو ں نے کہا کہ صارفین کے حقوق کو بر قرار رکھنے کے لئے ایسے اقدامات ضروری ہیں ۔