سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں جمعہ کے روز ایک فوجی اہلکار اُس وقت زخمی ہوگیا جب اُس کی سروس رائفل سے حادثاتی طور اچانک گولی چلی۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہری نامی گاﺅں میں تعینات 8جاٹ سے وابستہ فوجی اہلکار کے ساتھ پیش آیا۔
حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طور پر درگمولہ میں قائم فوجی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبرکار نے خبر رساں ایجنسی کے این او کو بتایا کہ زخمی اہلکار کا علاج چل رہا ہے۔