اشرف چراغ
کپوارہ/مژھل سیکٹر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے تین روزبعد، سیکورٹی فورسز نے اتوار کو کپوارہ میں حد متارکہ کے نزدیک جمہ گنڈ علاقہ میں در اندازی کی ایک اور کوشش کے دوران ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جمہ گنڈ ٹنگڈار سیکٹر میں فوج نے حد متارکہ کے نزدیک ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو دیکھا جو دراندازی کی تاک میں بیٹھا تھا۔ جوں ہی انہوں نے اِس پار آنے کی کوشش کی تو فوج نے انہیں للکارا تاہم ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جس کے دوران جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔ صرف تین دن قبل ایل او سی پر مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک گیا تھا۔ فوج نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کے مسلسل عزم کے نتیجے میں ملی ٹینٹوں کے خلاف اس آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی گئی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 28 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل راجیش کالیا نے کہا کہ 8 مہینوں میں کپواڑہ ضلع میں 27 ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔