کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ میں آئے رو ز جنگلات میں آتشزدگی وارداتوںسے جہا ں عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں محکمہ جنگلات بھی ان واقعات میں اضافہ سے پریشان نظر آ رہا ہے۔کپوارہ میں گزشتہ15روز کے دوران کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔12 ایل بی کمپارٹمنٹ آئورہ ترہگام کے بعد رامحال کے ہنگنی کوٹ ،ہچ مرگ ،راجواڑ کے جنگلات میں آ گ نے بھاری پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ۔محکمہ جنگلات کے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ ابھی محکمہ کا تمام عملہ آ گ بجھانے کے کام میں ہی مصروف تھا کہ بڈنمل کے کمپارٹمنٹ 26,24 ،درنگیاری کے 10،منز پتھرہ کلاروس کے 97کمپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی اورمحکمہ نے باقی جنگلات میں تعینات عملہ کو فوری طور آ گ بجھانے کے کام پر لگایا اور کئی کمپارٹمنٹوں میں 4روز کے بعد آ گ پر قابو پا لیا گیا ۔اس دوران پیر کو کرالہ پورہ کے راشن پورہ علاقہ کے جنگلات میں آ گ لگ گئی جوہنوز جاری ہے ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا کہ ان جنگلات میں آگ لگانے والوں کا پتہ لگا نا چاہئے اور سخت کاروائی کی جائے ۔اس دوران ڈویژنل فارسٹ آ فیسر کہمل ڈویژن کرالہ پورہ دوینڈر پال سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔انہو ں نے کہا ہے کہ جھاڑے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگو ں کی نقل و حمل جنگلات میں بڑھ جاتی ہے اور یہ ان کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے ۔ادھر پیر کی شام گئے آ ورہ ترہگام میں آ گ کی ایک واردات میں بشیر احمد میر کا رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو ا ۔