کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے جنگلات میں لگی آ گ کا معاملہ اب عدالت پہنچ گیا جہا ں شکایت درج کی کہ متعلقہ محکمہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابوپانے میں ناکام ہو گیا جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں سر سبز درختان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔جمعہ کو ایڈوکیٹ ارشاد احمد میر ،شاہد احمد بٹ اور ایڈوکیٹ محمد اقبال ملک نے ڈسرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کپوارہ کے دفتر میں محکمہ جنگلات کے خلاف یہ شکایت درج کرائی کہ کپوارہ کے آ ورہ ترہگام علاقہ کے 14سے18NHکمپارٹمنو ں میں کئی ہفتو ں سے آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں سر سبز درختان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں اور محکمہ آ گ پر قابو پانے میں مکمل طور ناکام ہو گیا اور نتیجے کے طور قومی سرمایہ کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ شکایت میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر محکمہ ضروری مشینری کو بروئے کار لائے تو اس سے جنگلات میں لگی آ گ پر قابو پایا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے وکلاء کی شکایت کی سنجیدہ نو ٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کو ایک حکم نامہ زیر نمبر 92/DCSAK بتاریخ 6/10/2017جاری کر دیا جس میں میں کہا گیا کہ وہ فوری طور محکمہ کو ہدایت جاری کریں کے وہ کپوارہ کے جنگلات میں لگی آ گ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر قومی سرمایہ کو نقصان سے بچایا جائے اور ایک ہفتہ میں انہیں اپنی رپورٹ روانہ کریں ۔