کپوارہ//راجواڑ ہندوارہ کے کر مبہورہ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک کمسن بچی اپنے ہی صحن میں کھیلنے کے دوران کنویں میں گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ کر مبہورہ را جواڑ میں ایک6سالہ کمسن بچی فائیدہ جان دختر محمد اکبر شیخ صحن میں دھوپ میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران پیر پھسل کر کنویں میں جاگری۔اہل خانہ کے شور مچانے پرمقامی لوگ جمع ہوئے اور معصوم کو بڑی مشکل سے کنویں سے بر آ مد کر کے نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم وہا ں پر ڈاکٹرو ں نے فائیدہ جان کو مردہ قرار دیا ۔ا س دوران بٹہ کو ٹ ہندوارہ میں ایک دلدوز حادثہ میں 3 سالہ کمسن اپنے گھر کے نزدیک نہر میں غرقآب ہو گیا۔ 3 سالہ امان فرہاد ولد فرہاد احمد ڈار اپنے مکان کے صحن میں کھیلنے کے دوران وہاں گزرنے والی نہر کے قریب گیا جس کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ غرقآب ہو گیا۔اس موقعہ پر گائوں میں کہرام مچ گیا۔